وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی اور گیس سے متعلق جائزہ اجلاس

351

اسلام آباد،12اکتوبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی اور گیس سے متعلق امور کے حوالہ سے جائزہ اجلاس پیر کو یہاں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا       پرویز خٹک، زبیدہ جلال، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اسد عمر، عمر ایوب خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔