اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وزیرِ اعظم عمران خان سے توانائی کے شعبے سے وابستہ شخصیات محمد علی ٹبہ، شاہد عبداللہ اور انصر احمد خان نے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران توانائی کے شعبے سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی ۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور معاون خصوصی تابش گوہربھی ملاقات میں موجودتھے۔











