جیکب آباد،22 اکتوبر (اے پی پی): جیکب آباد،وفاقی وزیر براء نجکاری محمد میاں سومرو کی والدہ کا انتقال۔جیکب آباد کے مرکزی عیدگاہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔جیکب آباد کی سیاسی سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ورثاء کو صبر عطا کرے، مرحومہ کو ان کے آبائی گاؤں احمد میاں سومرو میں سپرد خاک کیا گیا ۔