کراچی،14اکتوبر( اے پی پی): وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ (ناپا) کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر ان کا استقبال صدر ناپا معروف اداکار و صدا کار ضیا محی الدین نے دیگر بورڈ ممبرز آف ناپا کے ساتھ کیا بعد ازاں ایک میٹنگ میں وفاقی وزیر کو ادارے میں چلنے والے ڈپلومہ پروگرام اور اسکالر پروگرام سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ مہنگائی کے اس دور میں سستی تعلیم فراہم کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے وفاقی حکومت کہ جانب سے معاونت فراہم کی جائے تا کہ کلچر اور میوزک پر کام کرنے والے اس ادارے کو بہترین خطوط پر تسلسل سے چلایا جاتا رہے ۔