وہاڑی ،09 اکتوبر(اے پی پی ):دنیا بھر میں آج ڈاک کا عالمی دن منایا جارہا ہے وہاڑی جی پی او آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام ملازمین نے شرکت کی۔
سینئر پوسٹ ماسٹر امانت علی نے کہا کہ ڈاک کے عالمی دن پر تمام ملازمین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، جی پی او سروس آج بھی دنیا کی بہترین اور اور معتبر سروس ہے یہاں ریٹائرڈ ملازمین کو پینشن بھی دی جاتی ہے۔ نجی کورئیر کمپنیوں کے مقابلے میں پوسٹ آفس کے ریٹس آج بھی بہت کم ہے مگر سروس ان کے برابر دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو چاہیے کہ پہلے کی طرح عید کارڈ اور ہمہ قسم کی ڈاک بھجوانے کے لئے پوسٹ آفس کی خدمات ضرور حاصل کریں۔
کیک کاٹنے کے بعد ملکی سلامتی اور پوسٹ آفس کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔