پاراچنار ،28 اکتوبر(اے پی پی): اپر کرم کے علاقے کگہ واگہ میں شاہین ایجوکیشنل اکیڈمی کے قریب دو دکانوں کو نامعلوم افراد نے پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی جس میں سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق آگ کاسمیٹیک اور کراکری کے دکانوں میں لگی جس میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ۔ علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اور فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا اور مارکیٹ کو بڑے نقصان سے بچا لیا ۔
عینی شاہدین کے مطابق اگر آگ کو بروقت قابو نہ کیا جاتا تو پورا مارکیٹ اور پبلک سکول جلنے کا خدشہ تھا ۔
متاثرہ دکاندار وں نے میڈیا سے گفتگو میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ، دوسری جانب علاقے کے لوگوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ دکانداروں کے ساتھ مالی تعاون کی جائے۔