پاراچنار: کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

78

پاراچنار ، 27 اکتوبر (اے پی پی  ):ملک بھر کی  طرح قبائلی ضلع پاراچنار میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی، ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں  منعقدہ  ریلی شہید پارک سے روانہ ہوئی اور پریس کلب پہنچنے پر ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کر لی ۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں قبائلی رہنما نیاز محمد ، جلال بنگش ، ملک حاجی نوروز اور دیگر رہنماؤں نے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی مذمت کی اور اقوام متحدہ سے کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ۔سکولوں کے بچوں اور ریلی کے دیگر شرکاء نے کشمیر کے جھنڈے ہاتھ میں اٹھا رکھے تھے ۔

کشمیر ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کشمیریوں پر مظالم بند کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے  جبکہ مظاہرین نے  کہا کہ کشمیریوں کا استحصال افسوس ناک ہے ۔

ریلی  میں سکولوں کے بچوںسمیت  قبائلی عمائدین نے بھی  شرکت کی ۔