پاکستانی سکواڈ کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں؛ پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث روف

229

راولپنڈی، 30 نومبر ( اے پی پی): پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث روف کا زمبابوے کے خلاف اپنے ڈیبیوٹ پر کہنا تھا کہ وہ پاکستانی سکواڈ کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہوں  اور اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے  فل پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ اسی اسٹیڈیم کے ساتھ میرا گھر تھا جس کی وجہ سے یہاں بہت یادیں جڑیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں اس گراؤنڈ میں انٹر ہونے کا سوچا کرتے تھے کبھی سوچا بھی نا تھا کہ اسی اسٹیڈیم سے ون ڈے کا ڈیبیوٹ کرونگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے یہ موقع فراہم کیا۔ انکا کہنا تھا کہ وقار یونس سے کافی کچھ سیکھا۔ انہوں نے نئے بال کو بہترین طریقہ سے استعمال کرنے کہ گر سکھا جن سے کافی مدد ملے گی۔

اس موقع پر پاکستانی کوچ وقار یونس نے حارث روف کو کیپ دے کر ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد دی۔