اسلام آباد ، 22 اکتوبر (اے پی پی ): پاکستان زمبابوے کرکٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے مقامی ہوٹل میں مصروفیات کا آغاز کر دیا ہے ۔
ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہا جبکہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پرٹوکولز پر بریفنگ دی۔
کرنل ریٹائر ڈ عثمان نے اینٹی کرپشن پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بریفنگ دی ۔اس کے علاوہ میڈیا پروٹوکولز کے حوالے سے ٹیم میڈیا مینجر رضا کیچلو نے بریفنگ دی۔