ملتان، 29 اکتوبر ( اےپی پی): پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ملعون فرانسیسی صدر و حکومت کی نبی رحمت ﷺ کی ذات اقدس کے حوالہ سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف نواں شہر چوک سے پریس کلب تک ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی سینیر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ محمد اسلم طاہر انصاری نے کی ۔