اسلام آباد ، 26 اکتوبر (اے پی پی ): پاک بحریہ کی جانب سے کراچی کے علاقے مبارک ویلج میں مختلف فلاحی اداروں کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میڈیکل کیمپ میں مقامی اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے، سرجری اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی افرادکو کرونا سمیت دیگر مہلک امراض سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔











