پنجاب فوڈ اتھارٹی کا  جہلم میں سیوریج سے اگائی جانے والی سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

293

جہلم ،22 اکتوبر(اے پی پی ): ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں  نے جہلم میں    سیوریج سے اگائی جانے والی مضر صحت سبزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ،جس  دوران 5 کنال پر زہریلے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں ہل چلا کر تلف کردی  گئی ، سبزیوں میں پالک اور شلجم کی فصل شامل تھی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے  کہا کہ عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت کوشاں ہیں۔انہوں نے   کہا کہ خوراک کے معیار میں کمی کسی صورت برادشت نہیں کی جائے گی،محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے ہر سطح پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔