پنڈی بھٹیاں ، 30 اکتوبر (اے پی پی ): ملک بھر کی طرح پنڈی بھٹیاں میں بھی میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا مرکزی جلوس دربار میاں خیر محمد نون سے نکالا گیا ،جلوس پولیس کی سخت سیکیورٹی میں نکالا گیا ۔
جلوس جب صرافہ بازار پہنچا تو انجمن زرگران صرافہ بازار کی طرف سے ناشتہ کروایا گیا۔ جلوس مین بازار سے ہوتا ہوا دولا بھٹی چوک پر پہنچا ۔جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ لنگر و مٹھائیوں کا اہتمام کیا گیا۔
جلوس کے اختتام پر تمام مکاتب فکر کے علماء نے خطاب کرتے ہوئے رسول ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور فرانس کی طرف سے کی گئی گستاخی کی پر زور الفاظ میں مذمت کی جبکہ ملک پاکستان پاک فوج کی سلامتی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کے لیئے دعا بھی کی گئی۔
جلوس میں تاجر وکلاء صحافی اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔