چاغی:بلوچستان عوامی پارٹی کیجانب سےپی ڈی ایم کے خلاف،  پاک فوج اور حکومت کے حق میں ریلی نکالی گئی

405

چاغی، 15اکتوبر(اے پی پی): بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام پی ڈی ایم کے خلاف،  پاک فوج اور حکومت کے حق میں دالبندین میں  ریلی نکالی گئی، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ریلی کی شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے پاک فوج اور وفاقی حکومت کے حق میں نعرے بازی کی۔

 ریلی کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی چاغی کے ضلعی صدر میر اسفندیار یارمحمد زئی نے کی۔

 بعد ازاں دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ضلعی صدر میر اسفندیار یارمحمدزئی، ملک الٰہی بخش موسیٰ زئی، حاجی سرور سنجرانی، ملک مقصود سمالانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے کرپشن بچاؤ تحریک کا حصہ ہیں جس سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی اور ن لیگ نے قومی خزانہ لوٹ کر ملک کو اس دہانے تک پہنچایا اور اب الزام موجودہ حکومت پر لگاتے ہیں جو شرمناک بات ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کے توقعات پر پورا اتر رہی ہے، حکومت ہر شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے جس کے ثمرات ظاہر ہورہے ہیں۔