چنیوٹ: جشن عیدمیلادالنبیﷺ،63 من کا کیک کاٹا گیا

74

چنیوٹ،30 اکتوبر (اے پی پی ):آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف دربار کے سجادہ نشین حضرت خواجہ پیر محبوب الہی نے جشن ولادت آمد مصطفیﷺ12ربیع الاول کی خوشی میں 63من کا کیک کاٹا  ،اس موقع پر ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

  اس کیک میں 20من مکھن،15من چینی،5من دودھ،7من میدہ،20کلو ڈرائی فروٹ، ایک من شربت روح افزا،60پیٹی انڈے اور دیگر اشیاء استعمال کی گئی ہےجو   60کاریگروں نے 24گھنٹے کی محنت سے اس کیک کوتیار کیا گیا ہے  ۔

اس موقع پر آستانہ عالیہ وادی عزیز شریف میں 128من دودھ کی سبیل اور63بکرے بھی  زبح کیے گئے۔ آخر میں دربار شریف کے سجادہ نشین حضرت خواجہ پیر محبوب الہی نے ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کروائی۔