چنیوٹ،30 اکتوبر(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم پناہ گاہ میں میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔
پارلیمانی سیکرٹری پنجاب تیمور امجد لالی اور ڈپٹی کمشنر محمّد ریاض دیگرافسران نے شرکت کی ۔
محفل میں مشہور نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب ﷺمیں گلہائے عقیدت پیش کئے،شرکاء محفل نے بارگاہ رسالت ﷺ میں درود و سلام کے نذرانے بھی پیش کئے، پناہ گاہ میں میں مقیم افراد کو پرتکلف ظہرانہ بھی دیا گیا۔محفل کے آخر میں ملکی سلامتی و استحکام کیلئے دعا بھی کی گئی۔
ضلعی صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ اقصی لالی ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فرخ رضوان نے شرکت کی ۔