راولپنڈی،12اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پیر کو پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنے دورے کے دوران جنرل ندیم رضا نے آپریشنل بیس کی جنگی تیاری کا مشاہدہ، آپریشنل یونٹوں کا دورہ کیا اور ایئر چیف کے ساتھ ساتھ ایف 16 اڑایا ، فضاء میں جنگی منظر بھی تیار کیا۔بیس کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پیشہ وارانہ مہارت اور پی اے ایف کے فضائی جوانوں کی لگن کو سراہا۔