گھوٹکی،17اکتوبر(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد عثمان عبدﷲ نے اشیاء خوردنوش کی قیمتیں مقرر کر کے نرخ نامہ جاری دیا ، جس کی خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدﷲ کی زیر صدارت اجلاس میں اشیاء خوردنوش کی قیمتیں مقرر کی گئی ، جس کا نرخ نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز و تحصیلداروں کو ہدایت کی کہ وہ بازاروں کا دورہ کرکے نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کروائیں جبکہ من پسند نرخ وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ انہوں نے بیورو آف سپلائیز اینڈ پرائیس کے افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیکر رپورٹ فراہم کریں تا کہ ریٹ لسٹ میں ضرورت کے مطابق ردوبدل کیا جاسکے۔