پشاور، 22اکتوبر(اے پی پی): صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ تمام والدین سے اپیل ہے کہ وہ کوشش کریں کہ کرونا وباء کے پیش نظر بچوں پر احتیاطی تدابیر کو عمل درآمد کراونے کو یقینی بنائیں۔
کورونا وباء کے حوالے سے اساتذہ، طلباء وطالبات اور والدین کیلئے جاری کردہ خصوصی ویڈیو پیغام میں وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا اس لئے اساتذہ، والدین اور طلباء وطالبات سے اپیل ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔