کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کا  شمسں آباد، ممتاز آباد سہولت بازار کا اچانک دورہ

369

ملتان ، 19 اکتوبر(اے پی پی ): کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے شمسں آباد، ممتاز آباد سہولت بازار کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے سہولت بازار میں انتظامات بہتر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سہولت بازار میں چینی 85 روپے فی کلو فروخت کی جائے۔سہولت بازار کا مقصد عوام کو معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنا ہے۔انہوں نے  کہا کہ مہنگائی مافیا کی سرکوبی کیلئے انتظامیہ سہولت بازار کو کامیاب کرے ضلعی انتظامیہ سہولت بازار میں بہتری لاکر عوام کو ریلیف دیں اور  تمام ڈپٹی کمشنرز سہولت بازار کا ازخود دورہ کریں۔