کوہلو ، 29 اکتوبر (اے پی پی ): فرانس میں نبی کریم ﷺ کے شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور پشاور میں دھماکے کے خلاف جامعہ فیاض العلوم کے زیر اہتمام جمعرات کو یہاں ریلی کا نکالی گئی ، ریلی جامع مسجد کوہلو سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں بینک چوک، صدر بازار، ٹریفک چوک پر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانسیسی صدر کے خلاف نعرے درج تھے ۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فرانس نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے امت مسلمہ کی دل آزاری کی ہے ،پاکستان سمیت عالم اسلام فرانسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں ۔نبی اکرم ﷺکی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، فرانس سے پاکستان کی سفیر کو بھی واپس بلایا جائے ۔مقررین نے مزید کہا کہ تمام مسلم ممالک ملعون فرانسیسی حکومت سے اپنے سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کر دیں ۔
ریلی میں جامعہ فیاض العلوم کے طلباء، اساتذہ سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔