پشاور، 13اکتوبر(اے پی پی): خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے شیخ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 700 کلو گرام سے زائد مضرصحت چائے کی پتی برآمد کرلی جو ایک گھر کی چھت پر چنے کے چھلکوں کو رنگ دے کر تیار کی جارہی تھی۔
اس کارروائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر واصف شاہ، عذیر اور فوڈ سیفٹی آفیسرز نے حصہ لیا جنھوں نے مضر صحت چائے کی پتی کو دونوں گھروں سے قبضے میں لے کر گھروں کو سیل کردیا۔
فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق چائے کی پتی تیار کرنے میں نان فوڈ گریڈ کلر کا استعمال بھی کیا جارہا تھا اور یہ مضر صحت چائے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی۔
فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ افراد کیخلاف ضابطے کے مطابق مزید کارروائی کی جائیگی کیونکہ ملاوٹ کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔