گستاخانہ  خاکوں   کیخلاف نوشہرہ ورکاں میں احتجاجی ریلیاں  اور کانفرنسز کا سلسلہ جاری  

265

نوشہرہ ورکاں،31اکتوبر (اے پی پی ):فرانس کے صدر کے حکم پر آقا دوجہاں نبی آخرالزماںﷺ کے خاکوں کی اشاعت پر جہاں پوری دنیا اور عالم اسلام میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی  ہے ،وہاں حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق بارہ سے اٹھارہ ربیع الاول تک  ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کے اعلان کے بعد بلا تفریق مذہبی حلقوں میں فرانس کے خلاف اضطراب پایا جاتا  ہے  اور دیگر شہروں کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی احتجاجی ریلیوں اور کانفرنسز کا سلسلہ جاری  ہے ۔

 بلا رنگ و نسل ہر   مسلمان کی زبان پر ایک ہی  پیغام عام  ہے  کہ فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور فرانس کی تیار کردہ تمام پراڈیکٹ کے استعمال کو ترک کیا جائے، نوشہرہ ورکاں میں جہاں ربیع الاول کی تقریبات کا عشق رسول کے حوالہ سے خوبصورت اہتمام تھا وہاں عاشقان رسولﷺ کا فرانس کے صدر کے خلاف سخت رد عمل بھی دیکھنے میں آیا  ہے ۔