اوکاڑہ؛ ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ محفل میلاد کا انعقاد

0
86

اوکاڑہ،22

نومبر(اے پی پی ): ہفتہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کے دفتر کے لان میں سیرت النبی  صلی اللہ علیہ وسلم کی تقریب  کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء کرام ممبران امن کمیٹی معززین شہر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ندیم افضال ،ڈی ایس پی سی آئی اے فاروق کمیانہ،  ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن حاجی سیف الرحمان اور صحافیوں کی کثیر تعداد ن

ے شرکت کی۔

 تقریب میں علمائے کرام نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی، تلاوت قرآن پاک اور نعت خواں حضرات نے حضور صلی وسلم کی خدمت میں نعت کا تحفہ پیش کیا۔

 تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔