دورہ نیوزی لینڈ کےلئے اعلان کردہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں  کی کووڈ -19 رپورٹ منفی آ گئی

0
80

لاہور، 22نومبر(اے پی پی ): دورہ نیوزی لینڈ کےلئے اعلان کردہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں   کی کووڈ -19 رپورٹ منفی آ گئی ہے ، جس  کے بعد   قومی اسکواڈ نے اپنی   سرگرمیاں شروع کر   دیں  ہیں ۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے  دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیار کردہ حکمت عملی پر  ٹیم کو  لیکچر دیا ۔ انہوں  نے  تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی ۔

ڈاکٹر سہیل سلیم  نے  اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کو کوویڈ 19 پرٹوکولز پر بریفنگ دی  اور نیوزی لینڈ کے لیے مقررہ کوویڈ 19 پرٹوکولز کے بارے میں آگاہ کیا۔

واضح  رہے  کہ  قومی سکواڈپیر کی صبح بابر اعظم کی کپتانی میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔