سینتیسواں گینیز ورلڈ ریکارڈ؛عرفان محسود نے دو انگلیوں پے 100پاونڈ وزن کے ساتھ 16 پش اپس کر ڈالے

0
161

اسلام آباد، 13 نومبر ( اے پی پی):  پاکستان کے عرفان محسود نے دو انگلیوں پے 100پاونڈ وزن کے ساتھ 16 پش اپس کر کے 37واں گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

عرفان محسود نے پش اپس کا سب سے مشکل ورلڈ ریکارڈ  جس میں 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ  12 پش اپس  کا اپنا ہی ورلڈ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے یہ کارنامہ 14 اگست کو ریکارڈ کیا تھا، جس کی گینیز ورلڈ ریکارڈ والو کی طرف سے تصدیقی ای میل موصول ہوگئی ہے۔

عرفان محسود سب سے زیادہ پش اپس کے ریکارڈ بنانے والے دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں۔اس سے پہلے وہ انڈیا، امریکہ،عراق، برطانیہ، فلیپائن، اٹلی کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔