صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا، سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دی

0
210

لاہور، 2 نومبر ( اے پی پی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ۔ صحتیابی کے بعد صوبائی وزیر نے سرکاری امور کی انجام دہی شروع کر دی۔

 انہوں نے اپنے صوبائی حلقے کادورہ کیا ،لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہوئے اور اپنے حلقے کے مختلف علاقوں میں سوگوار خاندانوں سے انکے پیاروں کے انتقال پر اظہار تعزیت کی  اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کاشکر ہے کہ کرونا کی بیماری سے شفا دی،صحت کے لئے دعائیں کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کاسفر پھر سے شروع کردیا،عوام کی تکالیف کے ازالے اور  مسائل کے حل کیلئے ان کے پاس پہنچوں گا،عوام کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، کسی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔