ملتان؛ عالمی یوم  اطفال  کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے پیزا پارٹی کا اہتمام

0
66

 ملتان ، 22 نومبر (اے پی پی ):عالمی یوم  اطفال  کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے آرگینو پیزا ریسٹورنٹ ممتاز آباد پر پیزا پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ بچوں کے لئے پیزا پارٹی کا اہتمام فوکل پرسن معاون خصوصی وزیراعظم رومی ملک اور فوکل پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان آصفہ سلیم ملک کی جانب سے کیا گیا۔

بچے آرگینو پیزا ریسٹورنٹ پر پیزا  پارٹی سے خوب محظوظ اور لطف اندوز ہوئے، بچوں کو عالمی  یوم  اطفال  کے موقع پر پیزا پارٹی کروانے کا مقصد تفریحی مواقع فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر آصفہ سلیم ملک اور ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو عرفان فرید نے کہا کہ یہ لاوارث بے آسرا بچے ہم سب کی توجہ کے مستحق ہیں،انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ان لاوارث بے آسرا بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔