وزیراعظم عمران خان  نے سینئر سیاسی رہنما چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کی

0
166

لاہور،25نومبر  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو سینئر سیاسی رہنما چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر ان کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ، ایم این اے مونس الٰہی اور ایم این اے سالک حسین بھی موجود تھے۔