وزیراعظم عمران خان کا  ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے منعقدہ کیلی گرافی نمائش کا  دورہ

0
125

فیصل آباد، 18 نومبر( اےپی پی): وزیراعظم عمران خان نے آج فیصل آباد  آمد پر ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے منعقدہ کیلی گرافی نمائش کا  دورہ کیا۔ وزیراعظم  نے نمائش میں رکھی گئیں اسلامی خطاطی کے نمونوں میں گہری دلچسپی لی اور موقع پر موجود حطاط کے فن کو سراہا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ہفتہ شانِ رحمت اللعالمین کے حوالے سے فیصل آباد میں مختلف مذہبی سرگرمیاں منعقد کی گئیں ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ اب تک تین ہزار ختم القرآن جبکہ تقریباً ڈھائی کروڑ مرتبہ درود شریف کا ورد مکمل کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم نے فیصل آباد کینال روڈ پر واقع کشمیر انڈر پاس اور ماڈل پولیس اسٹیشن سول لائنز  کا افتتاح بھی کیا۔