گلگت  بلتستان    اسمبلی کے  حلقہ  جی بی اے 3 میں پولنگ کا عمل مکمل ،ووٹوں  کی    گنتی  جاری

0
96

گلگت،22نومبر(اے پی پی ): گلگت  بلتستان    اسمبلی کے  حلقہ  جی بی اے 3 میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو  گیا ہے   جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے ۔

جی بی اے 3  کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار جعفر شاہ کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے۔ اس حلقے سے 15 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں اور 14360 ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا،پورے حلقے میں کل 73 پولنگ سٹیشن بنائے گئے تھے۔

دوران پولنگ سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی جگہ سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔سیکورٹی کے لحاظ سے  اس حلقے کو5 سیکٹرز اور 13 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا تھا۔پورے حلقہ جی بی اے 3 میں 1754 پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے تھے۔