آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ اور سیرت پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ھے؛صوبائی وزیرپیر سعید الحسن شاہ

86

شکرگڑھ،21نومبر( اے پی پی):صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب پیر سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ آپ ﷺ کا اسوہ حسنہ اور سیرت ﷺ پوری کائنات کیلئے مشعل راہ ھے، جس پر عمل پیر ا ہو کر ہی انسا نی زند گی کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکتا ھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے ڈسٹر کٹ کمپلیکس نارووال میں منعقدہ میلاد مصطفی ﷺ کے حوالے سے سیر ت طیبہ ﷺ کانفرنس سے خطاب میں کیا۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ محسن کائنات حضور نبی اکرم ﷺ پوری کائنات کیلئے رحمت اللعالمین ﷺ بن کر تشریف لائیں ہیں اور آپکی ﷺ آمد کسی بھی مسلمان کیلئے نعمت عظمی سے کم نہیں، نبی رحمت ﷺ نے اپنے اخلاق اور کر دار کی بدولت عام انسانوں کے ساتھ ساتھ اسلام دشمن مخالفین اور یہودیو ں کو بھی زیر کر دیا،آپ ﷺ کی محبت دو جہانوں میں کامیابی کی ضما نت ہے۔

انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے، جو کہ نہایت ایک احسن قدم  ہے جس سے نوجوان نسل کے دلوں میں حضور ﷺ کی محبت کے شعورکو اجاگر کرنے کا فروغ ملے گا۔

کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارووال مہر شاہد زمان لک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوں تو دنیا کا ہر مسلمان اپنے آقا ﷺ سے اپنی محبت کا اظہار کر تا رہتا ہے لیکن ماہ ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی خاتم الانبیا ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں اظہار کے انداز ہی نرالے اور جدا گانہ ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیاء ہو کہ یورپ امریکہ ہو کہ افریقہ،  گورا ہو یا کالا ہر مسلما ن اپنے اندا ز میں حضور پر نو ر ﷺ  کی خو شی منانا باعث سعادت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہد ایت پر ملک بھر کی طر ح ضلع نارووال میں بھی ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ نہایت مذہبی جو ش و خروش اور شایان شان طر یقے سے منایا جا رہاھے، ضلع بھر میں ہفتہ رحمت اللعالمین ﷺ سرکا ری سکو لز ،کا لجز اورمیو نسپل کمیٹیز کی سطح کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اداروں میں بھی تقر یبا ت کا انعقاد کیا جارہا ھے۔

ڈی پی اونارووال واحد محمود، و دیگر نے بھی اس موقع پر حضور نبی محترم ﷺ کی سیر ت طیبہ کے حوالے سے نہا یت مدلل اور جامع گفتگو کی۔

سیر ت طیبہ کا نفرنس میں صوبائی وزیر اوقاف پنجاب نے اپنے خطا ب کے دوران نبی اکرم ﷺ کی با رگاہ اقدس میں ہدیہ نعت سرور کونین پیش کرتے ہوئے سما باندھ دیا اور حاضرین پر رقت

طار ی کر دی، جس پر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نارووال نے صوبائی وزیر اوقاف پنجاب کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔

سیمینار کے اختتام پر ملکی تر قی اورسلامتی کے لئے خصو صی دعا کی گئی۔صوبائی صدر انصاف ویلفیئر ونگ چوہدر ی سجاد مہیس نے ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺکے حوا لے سے ضلع بھر میں ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے جاری تقر یبا ت کے حوا لے سے شاندار انتظا مات اور سیکو رٹی کے حوا لے سے کئے جانے و ا لے اقدا مات پر ڈپٹی کمشنر نا رووال اور ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر نارووال کا بھر پور شکر یہ ادا کیا-