اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور کا  دورہ لال سوہانرا،سکولوں  میں کرونا   کے بہترین انتظامات کی  تعریف

117

احم

دپورشرقیہ،07نومبر(اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور صدر دلاور خان  نے لال سوہانرا کا اچانک  دورہ  کیا ،وہ  رورل ہیلتھ سنٹر،بلال نگر،ٹبہ سہواں،ٹبہ گل ڈیرہ میں واقع سرکاری سکولز گئے   اور  کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے حوالے سے سکولز کا جائزہ لیا اور  اساتذہ اور طلباء کی حاضری چیک کی۔

اے سی صدر دلاور خان نے بہترین انتظامات اور کرونا ایس او پیز پر عمل کرنے پر سکولز انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ طریقہ کار ہے جس پر چلتے ہوئے ہم کورونا کو شکست دے سکتے ہیں۔