انجمن عاشقان رسول شکرگڑھ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

431

شکرگڑھ، 06 نومبر( اے پی پی) :انجمن عاشقان رسول شکرگڑھ کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں تمام مذہبی قائدین انجمن عاشقان رسول، صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، نماز جمعہ کے بعد چھمال روڈ سے ریلی کی قیادت حاجی محمد امتیاز شاہ اور عبدالخالق صاحب نے کی، جس میں فرانس کے خلاف نعرے بازی کی گئی، ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حضور کی حرمت کے تحفظ کے لئے مسلمان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، ان کا مزید مطالبہ تھا کہ فرانسیسی چیزوں، مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، اور ان کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے، اور فرانس کے ساتھ مکمل طور پر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔