اوکاڑہ : ریسکیو 1122سنٹرل اسٹیشن پر میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد

276

 اوکاڑہ،18 نومبر ( اےپی پی): پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلہ میں ریسکیو سنٹرل اسٹیشن پر میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔  شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے   ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی ،علامہ ظفر اللہ قمر لکھوی اور  مولانا محمد شفیق عطاری نے حضور اکرم ﷺ کی ذات با برکات بحثیت معلم ،بحثیت رحمتہ اللعالمین  روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ کی پاکیزہ زندگی کا ہر باب بنی نوع انسانیت کے لئے قیامت تک نمونہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی ۔

مقررین نے آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی گستاخی کی مذموم حرکت کو ناقابل معافی ،ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ حاضرین مجلس نے حضور اکرم ﷺ کی بارگاہ میں درود سلام پیش کیا ۔

اس موقع پر پاکستان کی ترقی و خوشحالی،شہدا کے درجات کی بلندی اور  مسلم امہ کے اتفاق و اتحاد کے لئے خصوصی دعا کی گئ۔