اوکاڑہ ،16نومبر(اے پی پی ): ربیع الاول کے حوالہ سے نجی کالج میں مقابلہ حسن قراءت و حسن نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات نے حسن قرءات اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور نعتوں کے نذرانے پیش کر کےدلوں کو منور کیا۔
محفل میلاد کے مہمان خصوصی مذہبی سکالر علامہ محمد ناصر مدنی نے اپنے خطاب میں سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت پاک پر روشنی ڈالتےہوئے طالبات کو ان پر عمل کرنے اور اساتذہ کرام کا احترام کرنے کی تلقین کی۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اسپائر کالج پروفیسر رائے مشتاق رضا نے مہمان خصوصی کے ہمراہ مقابلہ حسن قراءت میں کامیابی اور حصہ لینے والی طالبات کو انعامات سے نوازا، اس کے علاوہ امت مسلمہ اور ملک سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔