ملتان، 13 نومبر(اے پی پی ): آر پی او وسیم احمد خان اور سی پی او حسن رضا خان سمیت ضلعی پولیس افسران شریک ہوئے اجلاس میں پی ڈی ایم کے ملتان جلسہ اور ریجن کی سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیاکیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ
جلسہ کے شرکاء اور سیاسی قیادت کی حفاظت کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گےموثر ٹریفک پلان تشکیل دیکر دیگر اضلاع سے آنیوالی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کا موثر انتظام کیا جائے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کیپٹن ر ظفر اقبال نے کہا کہ
سیکورٹی ادارے اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکمے مشترکہ انفارمیشن کا نظام تشکیل دیں ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کیلئے ریجن بھر میں خصوصی سرچ آپریشن کیا جائے جلسے کے مقام پر لیڈیز سٹاف اور اضافی نفری سرچنگ کیلئے تعینات کی جائے آر پی او
وسیم احمد خان نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر سیاسی قیادت کی حفاظت جلسے کے حوالے سے موثر سیکورٹی پلان پر عمل پیرا ہیں شرپسندوں کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن اور ناکہ بندیوں کا آغاز کردیا گیا ہے
پولیس فورس ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل اختیارات کے ساتھ تیار ہےسی پی او حسن رضا خان نے سیکورٹی پلان پر تفصیلی بریفننگ بھی دی۔