تھرپارکر، یکم نومبر (اے پی پی ): گاٶں مبارک رند میں اچانک آگ لگنے سے بھیل برادری کہ پانچ کچے مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں جبکہ گھروں میں موجود سات بکریاں بھی جھلس گئیں اور گھروں موجود سارا سامان بھی جل کر راک کا ڈہیر بن گیا۔ آگ متاثریں کھلے تلے آسمان بیٹھے ہیں۔ اطلاع دینے کے باوجود فائیر برگیڈ نہیں پہنچی اور گاٶں والوں نے اپنی مدد آپ آگ پر کنٹرول کر کے دیگر گاٶں کو نقصان سے بچالیا۔