جرائم کے خاتمہ  کیلئے   میڈیا کا کردارنہایت  ہی اہمیت کا حامل ہے؛ ڈی پی او نارروال حافظ واحد محمود

176

شکرگڑھ، 20نومبر(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حافظ واحد محمود نے کہا ہے کہ جرائم کے خاتمہ کے لئے میڈیا کا کردارنہایت  ہی اہمیت کا حامل ہے ، تمام   اداروں  کو ضلع ناروول میں جرائم کے خاتمہ کے لئے مل کر کام کرنا  ہو گا ۔

طیب شہید پولیس لائن نارووال میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حافظ واحد محمود نے صحافیوں کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی، جس میں سینئر صحافی سعید الحق ملک، چوہدری انوارالحق، عارف اُپل، تنویر حسین پیرزادہ، زاہد علی شاکر، سید صغیر حسین شاہ، میاں محمد شفیق، عارف خورشید، فاروق بٹ، فرخ انعام، یاسر عرفات، ڈاکٹر عابد، ہمایوں حفیظ اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈی پی او نارروال نے کہا کہ میں عوامی خدمت کے لئے اور نارووال کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہوں، جس کے لئے میڈیا کا تعاون نہایت  ضروری  ہے ، ہم پولیس گشت کے نظام کو بہتر بنائیں گے، کھلی کچہریاں لگائیں گے اور سائلین کی دادرسی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں  گے ۔

صحافیوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے جسٹر بائی پاس پر ٹریفک قوانین پر آگاہی کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ نارووال ضلع میں آج مہذب شہری، منظم ٹریفک مہم کا آغاز کیا گیا  ہے  ، جس کا مقصد عوام میں ٹریفک کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ھے-

اس موقع پر ڈی ایس پی صدر صابر چٹھہ، پی اے ٹو ڈی پی او انسپکٹر فریاد علی، پی ایس او ٹو ڈی پی او اعتزاز بشیر اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔