جیکب آباد، 06 نومبر (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد کی نگرانی میں اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے تجاوازات کو ہٹانے کے لیے آپریشن کیا۔ جس دوران ڈی سی آفس روڈ سے ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی قبضوں سمیت ریڑھے مافیا اور دکانوں کے باہر اشیاء ہٹادی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر شہزاد احمد نے کہا کہ دوکانداروں کو کچھ دن قبل خبردار کیا تھا کہ غیر قانونی قبضے اور ناجائز تجاوزات کو ہٹادیں،ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کے احکامات اور عوامی شکایات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں اور دوسرے مرحلے میں مارکیٹ کی تنگ گلیوں میں آپریشن کیا جائے گا۔