جیکب آباد ، 02 نومبر (اے پی پی ): پولیس نے دس دن قبل جرگے کے مقدمے میں مطلوب 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،جرگہ کرنے والے ملزمان نے تین سالہ بچی ام بتول کو رشتے کی بنیاد پر دیا تھا،جن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز کے سخت احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ مبارکپور پولیس نے دس دن قبل جرگا کرنے کے مقدمے میں ملوث مطلوب ملزمان عطا محمد اور وزیر احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جن پر تھانہ مبارکپور نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔