جیکب آباد،04 نومبر(اے پی پی ): پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعت گرانڈ ڈیموکریٹک الائونس کے مرکزی جنرل سیکٹریری اور قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو جیکب آباد کی تحصیل ٹھل پہنچ کر اپنی پارٹی کی سیاسی ایکٹوٹی کے حوالے سے کارکنان سے بات چیت کی،ایاز لطیف پلیجو کا قومی عوامی تحریک کے کارکنان اور جیکب آباد کے سیاسی سماجی رہنمائوں نے شاندار استقبال کیا ۔
شاندار استقبال پر ایاز لطیف پلیجو نے ان کا شکریہ ادا کیا،قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے میڈیا اور شریک کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا،ایاز لطیف پلیجو کے ہمراہ روشن کنرانی،اعجاز کنرانی، محبوب علی سومرو و دیگر ساتھ تھے۔