خوشاب،21نومبر(اے پی پی):وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ھدایت پر ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام محفل میلاد کیا گیا۔
ممبر صوبائی اسمبلی ساجدہ آہیر،ڈپٹی کمشنرخوشاب مسرت جبیں،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود،اسسٹنٹ کمشنر (یوٹی) وحید گوندل دیگر انتظامی و ضلعی افسران،قاری مشتاق انور،قراء اورنعت خوان حضرات کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
پروفیسر بدر منیر الدین محمد حسن شیر قاری عبیدالرحمن،محمد مزمل اورحافظ احمد رضا قادری وغیرہ نے گلہائے عقیدت پیش کیے – ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احسان احمد اعوان اور قاری مشتاق انور نے سیرت النبی ﷺ پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی آمد سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے، آپﷺ رحمت العالمین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسوہ رسول صلی اللہ وعلیہ وآلہ وسلم پر عمل کرکے ہم اپنے مسائل اور مشکلات پر قابوپا سکتے ہیں۔











