خوشاب،13 نومبر(اے پی پی ): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خوشاب میں وجہ تخلیق کائنات،رہبر انسانیت اور خاتم النبین ”حضرات محمد ﷺ شان ِرحمت العالمین ”ہفتہ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد سرور شہید لائبریری چوک سے ایک عظیم الشان اور شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کی۔
ریلی کے اختتام پر ڈپٹی کمشنرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمدﷺ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے،آپؓ کی سیرت اورتعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم زندگی کے ہر میدان میں ترقی کر سکتے ہیں۔
بعد ازاں حضرت محمد ﷺ کے اتباع اور ان کی پیروی کرنے،ملک کی ترقی و استحکام اور عالم اسلام کی کامیابیوں اورتما م مسلمانوں کی آخرت میں کامیابی کی دعائیں کی گئیں۔
شان رحمت العالمین ﷺ ہفتہ کے سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج اور گورنمنٹ جوہر ڈگری کالج برائے خواتین میں مضمون نویسی کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں کالج کے طلباء و طالبات نے بھر پور حصہ لیا۔
محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شیلٹر ہوم جوہرآباد میں بھی محفل نعت،نعتیہ مشاعرہ،قرات کے مقابلے، کیلی گرافی اورفلاور شو کا انعقاد کیا گیا –
ڈی پی او خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جوہرآباد میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ کے سلسلہ میں سیرت کانفرس کا انعقادکیا گیا۔
کانفرنس میں علماء کرام نے شان رسالت ﷺ سے متعلق تقاریر کیں، ممتاز عالم دین ًمولانا اظہار الحسن، مولانا حامد رضا چشتی، مولانا محمد زبیر آل محمد کے علاوہ پولیس ملازمین اور پولیس پبلک سکول کے طلبہ و طالبات نے نعت خوانی کی۔
ڈی پی او خوشاب نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعام بھی تقسیم کیے۔