راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی اسد عمر سے ملاقات

255

راولپنڈی،06نومبر ( اےپی پی):راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر محمد ناصر مرزا کی سربراہی میں وفد نے  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر سے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ وفد نے وفاقی وزیر اسد عمر کو مختلف کاروباری اداروں کو درپیش مسائل اور خصوصی اقتصادی زون  میں بزنس کمیونٹی کی شمولیت سے متعلق سے آگاہ کیا۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر محمد ناصر مرزا اور تمام قیادت کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور تاجر برادری کے مفادات کو فروغ دینے پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی کوششوں کو سراہا ۔ مزید وفد کی جانب سے دی جانے والی مختلف سفارشات پر مناسب غور کیے جانے کی یقین دہانی بھی  کروائی۔ اسد عمر نے وفد سے ملک کے نسبتاً کم ترقی یافتہ علاقوں میں سرمایہ کاری کرنے اور انکی لوکل انڈسٹری کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔