ملتان ،09 نومبر (اے پی پی ):بلوچستان کے ضلع کوہلو میں شادی کے دوران سلنڈر پھٹنے کا واقعہ ہوا ۔8شدید زخمیوں کو ملتان نشتر ہسپتال شفٹ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان کا برن سنٹر کا دورہ،زخمی بچوں کی عیادت کی اور کمشنر جاوید اختر نے بچے کی وفات پر اظہار افسوس بھی کیا کمشنر کا بچوں کے لواحقین کیلئے قیام و طعام کے فوری بندوبست کا حکم دیا ۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا بچے سانجھے ہوتے ہیں،مکمل دیکھ بھال کی جارہی ہے کمشنر نے زخمی بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ بھی لیا اور کہا کہ زخمی بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ڈاکٹر ناہید ایم ایس نے کہا کہ ابتدائی سرجری کے بعد 7 بچوں کو برن سنٹرچلڈرن وارڈ شفٹ کیا گیاہے اور کہا کہ ہسپتال میں اضافی عملہ طلب کیا جاچکا ہے زخمی بچوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاے ۔