میرپورخاص.( اے پی پی) ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار لاڑک ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے کہا کہ فورسز کے شہید افسران اور جوانوں کی قربانیوں پر دنیا عقیدت اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں سے عوام سکھ اور چین کی زندگی گزار رہے ہیں. انہون نے کہا کہ شہید اھلکار میر محمد ناریجو کی شہادت نے محکمہ پولیس کا سر اونچا کردیا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے پولیس کمپلیکس میں ملاقات میں کیا . ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار لاڑک نے کہا کے فورسز کے جوانوں کی شہادت پر سوال اٹھانے سے فورسز کا مورال نیچے ہوتا ہے اور جرم کو ختم کرنے میِں اس قسم کے بیانات حوصلے کم کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ شہریوں، سیاسی، سماجی، مذھبی، صحافی برادری نے جس طرح دو روز قبل پولیس مقابلے میں شہید جوان کی شہادت پر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے انپر وہ شکر گذار ہیں. ایس ایس پی فیصل بشیر میمن نے مہران پولیس کی چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس میں مہران پولیس کا ڈرائیور میر محمد ناریجو نے شہادت کا جام نوش کیا انکے بچے یتیم ہوئے جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا اس پر کچھ افراد شہید اہلکار کی قربانی کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں. انہوں نے کہا سندھ پولیس کے افسران جوانوں کی ملک اور قوم کی حفاظت کے بدلے شہادت سے تاریخ بھری پڑی ہوئی ہے اور پولیس کا کام ہے عوام کی جان وہ مال کی حفاظت کرنا . انہوں نے میڈیا، سول سوسائٹی، سیاسی، مذھبی تنظیوں سے تعلق رکھنے والے طبقے سے گزارش کی کے شہیدوں کے حوصلے بلند کرنے کے لیئے اہنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ پولیس کے جوانوں کا مورال مزید بڑھتا رہے۔