م
لتان، 07 نومبر (اے پی پی ):کمشنر جاوید اختر محمود نے انڈسٹریل اسٹیٹ کا اچانک دورہ کیا اور آلودگی کا باعث بننے والےالنور چپ بورڈ،کوہ نور چپ بورڈ فیکٹریوں کو سیل کر کے مقدمہ درج کرادیا گیاہے۔ انہوں نے کاشتکاروں سے سموگ کنٹرول بارے ملاقات، فصلوں کی باقیات جلانے پر وارننگ بھی دی۔
کمشنر جاوید اختر محمود نے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی، ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے تمام عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، کمشنر نے کاشتکاروں میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے۔