مری،30 نومبر(اے پی پی ): ایوبیہ نیشنل پارک موٹوٹنل1891 میں انگریزدور میں بنا ئی گئی ، جسے موجودہ دور حکومت میں دوبارہ بحال کیا گیا اور اس کی تزئین و مرمت کی گئی ، برفباری کے موسم میں یہاں سیاحوں کا خوب رش ہوتا ہے جو موسم کیساتھ کیساتھ اس شاہکار سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اس حوالے سے کہا کہ یہاں سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ انہوں نے ٹنل کی تعمیر و مرمت کیلئے متعلقہ محکمے کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی سراہا اور کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے کوشاں ہے تاکہ روزگار کے نئے مواقعے میسر آسکیں۔
ایوبیہ چئیرلفٹ اور موٹوٹنل ٹریک کی سیر کے لئے آنے واے سیاح ، فیملیوں کے ہمراہ قدرتی حسین برفانی نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور ان حسین نظاروں کو قدرت کا حسین کرشمہ قرار دیتے ہیں ۔
اس سال اب تک کی ریکارڈ برفباری نے سیاحوں کو گلیات کے سیاحتی مقامات کی سیر تفریح کے لیے آنے پر مجبور کررکھاہےاور ایوبیہ نتھیاگلی میں سیاحوں کا خاصہ رش ہے۔