سکھر،24 نومبر( اے پی پی ): دریائے سندھ کے کنارے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے ۔ ہلکی بارش اور سرد ہواوں کے باعث سردی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ شہر کے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر لنڈا بازاریں سج گئی ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد گرم کپڑوں کی خریداری کیلئے لنڈا بازاروں کا رخ کر رہی ہے۔
سکھراور گرد و نواح میں بھی سرد ہواو ¿ں کے بعد ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش بھی ہوئی ہے۔ سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی سکھر شہر کے مختلف علاقوں اسٹیڈیم روڈ ،انور پراچہ اسپتال،ایوب گیٹ،بیراج روڈ ،دھرم شالہ روڈ ،غریب آباد،نیو پنڈ و دیگر علاقوں ، شہر کی فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر لنڈا بازاریں سج چکی ہیں ۔ٹھنڈ میں اضافہ کیساتھ ہی گرم کپڑوں اور جوتوں کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔